Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

گیس لیکج دھماکے سے گھر گر کر ملبے کا ڈھیر بن گیا
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 09:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 6افراد جاں بحق جبکہ 4 جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ سے متصل سرکی کلاں میں رہائش پذیر مولوی عبدالعزیز کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور اہل محلہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ملبے سے 6 افراد کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

مرنے والوں میں 2خواتین اور 4بچے شامل ہیں جن کی شناخت طاہرہ بی بی،تنزیلہ بی بی،مصباح حماد ،گل زمین اور عباد اللہ جبکہ زخمیوں میں مولوی عبدالعزیز ،امداد اللہ ،محمد غزالی اور صدیق اللہ کے ناموں سے ہوئیں ۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ گھر مولوی عبدالعزیز کا تھا اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق اور 4 کے زخمی ہونے پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

رواں سال کوئٹہ میں گیس لیکج اور دھماکوں سے مجموعی طور پر نوبیاہتا جوڑے، پولیس افیسر، ڈاکٹر، خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان

quetta

Roof Collapse

gas leakage blast