Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا حج کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان

قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی
شائع 04 مارچ 2023 03:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ساؤتھ ریجن کے پرائیویٹ حج کے مسافروں کے لئے کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک ہوگا جبکہ نارتھ ریجن کے لئے 910 ڈالر سے لے کر 1220 ڈالر کرایہ مقررکیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ساؤتھ ریجن میں کراچی،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد اور نارتھ ریجن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔

سرکاری حج کے تحت عازمین کا کرایہ 3 لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے۔

پی آئی اے ممکنہ طور پر 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ سعودی ائیرلائن سے 44 ہزار سے زائد اور باقی عازمین 2 نجی ائیرلائنز سے حجاز مقدس جائیں گے۔

پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لئے بوئنگ777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔

قومی ایئر لائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

PIA

lahore

flight operation

Hajj 2023

hajj fare