Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کا خط پڑھنے سے گورنر انکاری

خط سر بمہر اور سیکریٹری کے نام پر ہے، میں اسے کھولنے کا مجاذ نہیں، حاجی غلام علی
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2023 03:32pm

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپیریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو صوبے میں عام انتخابات سے متعلق تاریخ دینے کے لئے خط لکھا تھا جو گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کو موصول ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

تاہم گورنر خیبرپختونخوا نے خط پڑھنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ خط سربمہر اور سیکریٹری کے نام پر ہے، میں اس خط کو کھولنے کا مجاذ نہیں۔

غلام علی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری چھٹی پر ہیں اور پیر کو آکر خود یہ خط کھولیں گے، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات کی جائے گی، عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا صدر اورگورنرخیبرپختونخوا سے مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجوزہ تاریخ میں دوں گا، خواہش تھی کہ صدر مملکت ، الیکشن کمیشن اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر نے پنجاب انتخابات کا اعلان کیا، گزشتہ روز متفقہ تاریخ کے لئے رابطہ کیا تھا،صدر مملکت اعلان سے قبل متفقہ تاریخ کے لئے بلا لیتے تو اچھا پیغام جاتا۔

مزید پڑھیں: کہیں نہیں لکھا الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔

ECP

اسلام آباد

President Arif Alvi

kpk election

Haji Ghulam Ali

governor kpk