Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی بلوچستان نے حکم عدولی پر 68 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا

معطل ہونے والوں میں 5 ایس ایچ اوز، 49 سب انسپکٹرز اور 2 اے ایس آئیز بھی شامل
شائع 04 مارچ 2023 09:20am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

آئی جی بلوچستان نے حکم عدولی پر 5 ایس ایچ اوز سمیت 68 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالخالق شیخ نے سب انسپکٹرز سمیت دیگر اہلکاروں کا تبادلہ بحیثیت انسٹرکٹر پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ کیا تھا۔

جن میں 5 ایس ایچ اوز ایس ایچ او بروری درین خان، ایس ایچ او گوالمنڈی اعجاز احمد، ایس ایچ او قائد آباد سلیم رضا، ایس ایچ او زرغون آباد آصف مروت، ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان اور سی آئی اے انچارج نظام خان سمیت 49 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور اہلکار شامل تھے۔

آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جس پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل شامل ہیں۔

quetta

ig balochistan

Abdul Khaliq Sheikh

Police officer suspended