Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ آڈیو میں کس ٹرک کی بات کی جارہی ہے؟ عطا تارڑ کا سوال

عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں، ن لیگی رہنما
شائع 03 مارچ 2023 03:31pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں، عدلیہ کا جھکاؤ مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج جو آڈیو لیک سامنے آئی اس میں کس ٹرک کی بات کی جارہی ہے؟ کیا توشہ خانہ کی سماعت بھی روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے؟۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا جھکاؤ مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے، عمران خان کومسلسل ریلیف مل رہا ہے، عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں، کسی شخص پر الزامات ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا، ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص پر فرد جرم عائد نہیں کی جارہی، بیٹی ظاہر نہ کرنے کے کیس میں مسلسل تاریخ دی جارہی ہے، عمران خان کوئی بھی کیس چلنے نہیں دے رہے۔

PMLN

imran khan

lahore

PM Shehbaz Sharif

Ataullah Tarar