Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار پر 9 اہلکارمعطل

معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی
شائع 02 مارچ 2023 09:04am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

صوبائی دارالحکومت پشاور کے سینٹرل جیل سے قیدی فرار ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے 9 ہلکاروں کومعطل کر دیا۔

جیل زرائع کا کہنا ہے کہ قیدی گزشتہ رات سےغائب ہے جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ مقصود الرحمان نے کہا کہ سیف الرحمن نامی قیدی منشیات کے کیس میں جیل آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور سنٹرل جیل میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے تاہم معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar