Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے
شائع 01 مارچ 2023 03:29pm
فرح گوگی فوٹو۔۔۔۔ فائل
فرح گوگی فوٹو۔۔۔۔ فائل

سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

FIA

پاکستان

lahore

Interpol

Farah gogi