Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھرپارکرمیں رنگوں بھرے تہوار ’ہولی‘ کی تیاریاں ، رسومات کا آغاز

ہندوکمیونٹی کی مذہبی رسومات کا سلسلہ جاری
شائع 01 مارچ 2023 10:36am
ہولی کے بھجن دھماڑا کیساتھ رسومات کا آغاز کیا گیا - تصویر/ آج نیوز
ہولی کے بھجن دھماڑا کیساتھ رسومات کا آغاز کیا گیا - تصویر/ آج نیوز

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکرمیں موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر ہولی کے تہوار کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

ہولی کے بھجن دھماڑا کے ساتھ رسومات کا آغاز کیا گیا۔ تھرپارکر کے باسیوں کا کہنا ہے وہ اپنے مذہبی تہوار بڑی آزادی سے مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ بہارکے موسم کی آمد پر دنیا بھرمیں ہندو کمیونیٹی کی جانب سے یہ رنگوں کا تہوارمنایا جاتا ہے۔

ہولی کے دن تمام افراد ایک دوسرے کو رنگ لگاتے ہیں اورایک رات پہلے چراغاں کیا جاتا ہے جو امن کا پیغام دیتا ہے۔

پاکستان

sindh

Holi