بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا
بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ بسمہ معروف پاکستان کا فخر ہیں، وہ نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، کھلاڑی کے طور پر بسمہ معروف پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی رہیں گی۔
واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔
اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ معروف کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا
دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے رینکنگ کی بنیاد پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال بنگلا دیش میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے 8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔
Comments are closed on this story.