Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

عدالت نے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا
شائع 27 فروری 2023 09:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس پرعدالت نے پولیس رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔

عدالت نے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے۔

دوران سماعت دھنی بخش کی بہن خان زادی نے کہا کہ میرے بھائی کو2019 میں اٹھایا گیا تھا اور چارسال ہوگئے آج تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

خان زادی نے کہا کہ ہرسماعت پرآتے ہیں مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوتی، جس کے بعد عدالت نے ڈی آئی جی ملیر کو21 مارچ کے لیے طلب کرلیا۔

karachi

missing person

Sindh High Court