Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ سے توقع ہے وہ عمران خان کے کیسز کا جلد فیصلہ کرے گی، ایاز صادق

الیکشن کمیشن اور عدلیہ انتخابات کا فیصلہ کریں گے، وفاقی وزیر
شائع 25 فروری 2023 05:59pm
رہنما ن لیگ ایاز صادق۔ فوٹو — فائل
رہنما ن لیگ ایاز صادق۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے توقع ہے کہ وہ عمران خان کے کیسز کا جلد فیصلہ کرے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو اپنی ذات کی خاطر مشکلات میں ڈال دیا ہے، یہ ایک محسن کش شخص ہے، عدلیہ سے توقع ہے کہ وہ عمران خان کے کیسز کا جلد فیصلہ کرے گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے، ن لیگ انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، ہم رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں، ہم نے کبھی گالم گلوچ کی سیاست کو سپورٹ نہیں کیا۔

انتخابات کے معاملے پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ انتخابات کا فیصلہ کریں گے، البتہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات اکٹھے ہونے چاہیے۔

PMLN

imran khan

lahore

ayaz sadiq