Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

عمران خان کی ساری رپورٹیں خراب کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما
شائع 25 فروری 2023 11:42am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا قاتل ہے، اس کا ذہن صرف قتل تک ہی جاتا ہے، رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی پر اعتراض کیا، وفاقی حکومت کے پاس یہ پاور نہیں ہیں، کل نئی جے آئی ٹی آگئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پیر کے روز اس جے آئی ٹی کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں، نئی جے آئی ٹی میں وہ 4 لوگ شامل ہیں جو ملزم ہیں، ان چاروں نے ثبوت مٹائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلی کو کہہ دیا ہے دودھ کا خیال رکھنا، عمران خان کی ساری رپورٹیں خراب کی جارہی ہیں، نگراں حکومت ن لیگ کی حکومت کی باندی ہے، ڈی پی او اس معاملے میں شامل ہے۔

انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں، یہ بھاگ رہے ہیں۔

وزیرداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے یاسمین راشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ قاتل ہے، اس کا ذہن صرف قتل تک ہی جاتا ہے، رانا ثنا اللہ کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے،

pti

imran khan

Rana Sanaullah

lahore

Yasmeen Rashid