Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طورخم کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

تجارت کی معطلی سے ملکی خزانہ کو ٹیکس کی مد میں 270 ملین روپے کا نقصان پہنچا
شائع 25 فروری 2023 09:14am
بارڈر بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں، سیکیورٹی حکام - تصویر/ گوگل فوٹوز
بارڈر بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں، سیکیورٹی حکام - تصویر/ گوگل فوٹوز

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق متعدد امپورٹ ایکسپورٹ گاڑیاں سرحدی گزرگاہ پار کر گئی ہیں، جبکہ پیدل آمدورفت گزشتہ شام ہی بحال ہوگئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ 6 روز قبل افغان سیکورٹی اہلکاروں نے سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا جس کے باعث ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھی۔

بارڈر کلیرنس حکام نے واضح کیا کہ سرحدی گزرگاہ پر دو طرفہ تجارت کی معطلی سے ملک کی خزانہ کو ٹیکس کی مد میں 270 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

afghanistan

خیبر پختونخوا

Torkham Border