Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے استعفیٰ دینے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

لاہورہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب کی 27 نشستوں پر انتخابی شیڈول معطل
شائع 25 فروری 2023 08:41am
قومی اسمبلی
قومی اسمبلی

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفیٰ دینے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب کی 27 نشستوں پر انتخابی شیڈول معطل کردیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب 5 ارکان کو بھی بحال کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 52، 53 اور 54 میں ضمنی انتخاب شیڈیول کے مطابق ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے این اے 45 کے علاوہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کے جیتے 6 حلقوں کو خالی قرار دے دیا۔

ان حلقوں میں این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118 اور این اے 239 کو خالی قرار دے دیا ہے۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

PTI MNA