Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

معاملےکو قانون کے مطابق حل کی کوشش کریں، عدالت
شائع 24 فروری 2023 11:11am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نازیہ افغان والدین کی اولاد ہے جو پاکستان میں ہی پیداہوئی اور اس کی شادی بھی پاکستانی شہری میرحسین سےہوئی، جس سے اس کے 3 بچے بھی ہیں۔

عدالت نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پاکستانی شہریت توپورپ میں پاکستانی سفارت خانوں نے ہزاروں میں تقسیم کی ہے،یہ معاملات گزشتہ ہفتےہی میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ معاملےکوپیچیدہ بنانےکےبجائےقانون کےمطابق حل کی کوشش کریں۔

وزارت داخلہ کورپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کرتےہوئے کیس کی آئندہ سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

afghanistan

پاکستان

Sindh High Court

afghan citizen