Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کا سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججوں پر بڑا حملہ

جو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر لائی تھی وہ اب گھر جا چکی ہے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 07:01am
رہنما ن لیگ مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب
رہنما ن لیگ مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب

سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں سے عمران خان کے سہولتکار کسی کام کے نہیں کیونکہ میں انہیں ایکسپوز کرکے رہے گی۔

سرگودھا میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گھڑی چور حکومت چھوڑ کر گیا تو سازش کاسن سن کر کان پک گئے، سازش درحقیقت نواز شریف کے خلاف ہوئی تھی، 5 کے ٹولے نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ کا ٹولہ ملک کے حالات کا ذمے دار ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ٹولے کا سرغنہ ہے، فیض حمید نے کہا تھا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے، اس کو ’کٹ ٹو سائز‘ کرنا پڑے گا۔

مریم نے مزید کہا کہ سازش کرنے والوں کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جو گھڑی چور عمران خان کی صورت میں ملا، فیض حمید کی باقیات آج بھی موجود ہیں، جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو سازشیوں نے عدلیہ سے جج اٹھالیے، عمران خان کو سادھو بنا کرپیش کیا، عمران خان سازشیوں کا فرنٹ مین اور ازلی فتنہ تھا۔

مریم نے کہا کہ فیض حمید کو چیف بننا تھا ، ان کو سیاسی چہرے کی ضرورت تھی، نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا، پھر اس نے عمران خان گھڑی چور کو اٹھایا، فیض حمید کو عمران خان سے محبت نہیں، ان جرائم کا خوف ہے جو انھوں نے پانچ سال کیے، فیض حمید نے اربوں روپے بنائے اور گلف ممالک میں منتقل کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں نے عہدہ حاصل کرنے کے لئے گھڑی چور کو چنا اور عدلیہ میں سے اپنے پسند کے لوگ اٹھائے، لانگ مارچ، لاک ڈاؤن نا کام ہوا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس آجاؤ، پانچ کا ٹولہ ہی پاکستان کے ھالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہے، ایک شخص کو عمران خان سے محبت نہیں بلکہ ان جرائم کا خوف ہے جو اس نے 5 سال کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے بدبو دار گند کا ٹوکرا اٹھا کر کے پھینک دیا تھا، البتہ جو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر لائی تھی وہ اب گھر جا چکی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی آڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے احکامات روک دیئے گئے، کیس سنتے سنتے اچانک انتخابات پر پہنچ گئے، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر کہا کہ آپ یہ جانچنے بیٹھ گئے کہ الیکشن کمیشن کی کیا ذمے داری ہے، ضرور جانچیں، لیکن کیا کبھی آپ نے بنیادی ذمےداری کا احاطہ کیا؟ ڈیم والے بابا کو معلوم ہے کہ آج پاکستان کہاں پہنچ گیا؟ کیابابا رحمتے، کھوسہ صاحب کوپتا ہےکہ پاکستان کہاں پہنچ گیا؟

مریم نواز نے زمید کہا کہ آج نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویز الٰہی نےاٹھا لی ہے، پرویز الٰہی کے بیٹے نے پوری زندگی مال بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عدالتوں نے فیصلے دیے، دو ججز نے عمران خان کو واپس لانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، عدالت کو کیوں معلوم نہیں کی میچ فکسنگ ہو رہی ہے، دو متنازع ججوں کو 9 اراکین بنچ میں شامل نہیں گیا گیا جس پر بار کونسل نے اعتراض کیا، وہ ریفرنس لیے بیٹھے ہیں۔

پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مریم نواز نے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہااسے پارٹی صدر بنا دیا، پرویزالہیٰ کہتے تھے اسٹیبلشمنٹ عمران کی نیپیاں بدلتی ہے، اب نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویز الہیٰ نے اٹھالی ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بزدل 5 ماہ سے ٹانگ پر پلسٹر لگا کر بیٹھا ہے، عدالت بلاتی ہے تو کہتے ہیں ٹانگ ٹھیک نہیں، لوگوں کے لئے جیلیں اور اپنے لئے بیلیں، ایسا لگا ضمانت ان کو نہیں، ان ججز کو دیکر آئے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کارکنوں کو لائن میں لگادیا ہے اور پیچھے سے خود غائب ہوگئے، لیڈر نواز شریف کی طرح سامنے سے لیڈ کرتا ہے جس نے مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر آکر گرفتاری دی۔

جیل بھرو تحریک پر مریم نواز نے کہا کہ پہلے جیل بھرو دیکھی جس میں پولیس گرفاتریوں کے لئے اعلان کرتی رہی، آگے آگے یہ بھاگ رہے تھے اور پولیس ان کے پیچھے پیچھے تھی، ایک ہی رات میں کارکنوں کو ماں اور بچے یاد آگئے، ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں 60،70 افراد نے گرفتاری دی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

sargodha

workers convention

Audio leaks