Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کا حجم 11 کے بجائے 23 فیصد بڑھانے کا اقدام چیلنج

عدالت کابینہ کے بڑھائے گئے حجم کو غیر قانونی قرار دے، استدعا
شائع 23 فروری 2023 09:30am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی کابینہ کا حجم 11 فیصد کی بجائے 23 فیصد بڑھانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے۔

عدالت میں درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ قانون کے تحت کُل ایوان کے 11 فیصد ارکان پرمشتمل کابینہ تشکیل دی جاسکتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اس وقت کابینہ ممبران کی تعداد 85 ہوچکی ہے اور موجودہ حکومت نے غیر قانونی طور پر کابینہ کا حجم 23 فیصد تک بڑھایا ہے۔

مزید کہا کہ قانون سے ہٹ کر معاونین اور مشیر مقرر کرکے خزانے پر بوجھ ڈالا گیا جبکہ 38 معاون خصوصی کو غیر قانونی طور پر وزیر کا درجہ دیکر مراعات سے نوازا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں مزید توسیع: وزیراعظم نے مزید 4 معاون خصوصی مقرر کردیئے

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کابینہ کے غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے حجم کو غیر قانونی قرار دے۔

federal cabinet

پاکستان

Lahore High Court