جیل بھرو تحریک کا دوسرا روز: پی ٹی آئی رہنما پشاور میں گرفتاریاں دیں گے
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج دوسرا روز ہے، لاہور کے بعد آج پشاور میں پی ٹی آئی رہنما گرفتاریاں دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت دیگر کارکن دن 2 بجے گرفتاریاں پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری دیدی، جیل منتقل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آج صبح 10بجے ورکرز کنویشن کے بعد دوپہر 2بجے ہشتنگری کے مقام پر گرفتاریاں پیش کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوگیا ہے، پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرنے کا طریقہ جیل بھرو تحریک ہے۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 90 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ دی جائے ،سیکیورٹی اور فنڈز کی کمی کا بہنانا بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: 81 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، کچھ لوگ قیدی وین میں بیٹھ کر واپس اتر گئے، پنجاب حکومت
اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس 60 فیصد نوجوان ہے،دوسرے پارٹیوں کے نوجوان بھی رابطوں میں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور میں چیئرنگ کراس سے ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی گرفتاری دینے کی کوشش میں زبردستی اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کے ہمراہ قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھ گئے، جنہیں کیمپ جیل منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: جیل بھرو تحریک میں گرفتار لوگوں کا پختونخوا جیلوں میں مرغ پلاؤ سے تواضع کا اعلان
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار کارکنوں کا قافلہ کیمپ جیل پہنچا لیکن جیل کے دروازے نہ کھولے جانے پر قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل روانہ کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.