Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا، شاہ محمود قریشی

جیل بھرو تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 22 فروری 2023 12:52pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قافلے کی شکل میں چیئرنگ کراس جائیں گے، فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع کررہے ہیں، قافلے کی شکل میں چیئرنگ کراس جائیں گے، مہم مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا اعلان کیا، صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے، صدرمملکت نے کوئی غیرآئینی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، ہم ملک میں افراتفری نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ معیشت کو مزید نقصان پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، خطرہ ہے کہ ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے تجاوز کر جائے، روز مرہ کے استعمال کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عدلیہ پر حملہ کررہی ہے، من گھرٹ کیس میں کسی کی بھی گرفتاری مناسب نہیں، فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا۔

pti

PMLN

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

lahore

President Arif Alvi

Jail Bharo Tehreek