Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے اسپتال میں اسپیشل بچوں پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 06:03pm
Breaking News - Extreme of cruelty, brutality in Islamabad, torture on special children | Aaj News

اسلام آباد کے اسپتال میں اسپیشل بچوں پر تشدد کیئے جانے کی فوٹیج منظر پر آگئی۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم اسپتال نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں بچوں پر تشدد کیا گیا۔

متاثرہ بچوں کو مختلف اوقات میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوتے ہوئے بچے کو بھی چھڑی مار کر اٹھایا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچوں پر ظلم کرنے والا اسکول عملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملےکی انکوائری بھی کرائی جائے گی۔

مہرین بھٹو نے بتایا کہ کمیٹی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کرے گی۔

اسلام آباد

Torture

Special Children