Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد نیب میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 06:04pm
نیب لاہور۔ فوٹو — فائل
نیب لاہور۔ فوٹو — فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد ادارے میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سرفراز کو پنجاب میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی اینڈ ڈی) تعینات کیا جائے گا، علی سرفراز سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے دور میں بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

NAB

lahore

Punjab Govt

Chairman NAB

DG Nab