Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

کھلاڑی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ میں انجری ہوئی تھی
شائع 21 فروری 2023 08:44am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 8 کی ٹیم لاہور قلندرز کے مداحوں کے لئے بری خبر ہے کہ آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین کے بعد لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔

لیام ڈاؤسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر گروئن انجری کا شکار

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم اور فینز کے لئے بھی بری خبر ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے۔

محمد عامر بدھ کو ملتان سلطانز کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے۔

محمد عامر نے ٹیم کے ہمراہ ملتان کا سفرنہیں کیا جبکہ وہ کراچی میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

Lahore Qalandars

karachi kings

Mohammad Amir

injured

PSL 8

liam dawson