Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی بدحالی کی اصل وجہ نیب کا ادارہ ہے، شاہد خاقان عباسی

نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی
شائع 18 فروری 2023 10:43am

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی بدحالی کی اصل وجہ نیب کا ادارہ ہے، نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی۔

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی، سیاسی بدحالی کی اصل وجہ نیب کا ادارہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ غیرآئینی حکمران ملک کی سیاست پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، اسی لئے نیب کو بنایا گیا، کوئی شک نہیں کہ یہ نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ارادہ ہے، حکومت کے اہلکار اختیارات استعمال کرنے سے گھبراتے ہیں، جب افسر کوئی فیصلہ نہ کرسکیں تو ملکی معاملات نہیں چل سکتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک سابق نیب چیئرمین (ر) جاوید اقبال کا احتساب نہیں ہوگا، نیب حقائق سامنے نہیں آئیں گے ملک آگے نہیں چلے گا، کو جواب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ن لیگ کے ساتھ ہوں، میرے لیڈر نوازشریف ہیں، میں یہاں سے گھر ہی جاؤں گا، میرے ن لیگ سے کوئی معاملات نہیں ہیں، جب پارٹی میں ایک جنریشن چینج آتی ہے تو نئی لیڈرشپ کو موقع دینا چاہئے، میں جماعت کے ساتھ ہوں، جو ذمہ داری جماعت سونپی گی نبھاؤں گا۔

PMLN

NAB

Shahid Khaqan Abbasi