Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لاپتہ افراد کیس: اچھا لگے گا آپ کو عدالت سے سیدھاجیل بھیج دیں، سندھ ہائیکورٹ

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پرعدالت تفتیشی افسران پربرہم
شائع 16 فروری 2023 01:16pm
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں کہا ہے کہ اچھا لگے گا آپ کوعدالت سے سیدھا جیل بھیج دیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی پرسماعت ہوئی۔

دوران سماعت لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پرعدالت تفتیشی افسران پربرہم ہوگئی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسر سے مکالمے میں کہاکہ آپ لوگوں کی کارکردگی سےلاپتہ افراد کے اہلخانہ پریشان ہیں،اچھا لگے گا آپ کوعدالت سے سیدھا جیل بھیج دیں۔

عدالت نے کہا کہ تفتیش آپ سے لے کر ایس ایس پی یا ڈی آئی جی کو دے رہے ہیں۔

لاپتہ لڑکی والدہ عدالت میں پھٹ پڑیں اور کہا کہ پولیس ایمانداری سے کام کرے تو کسی بھی شہری کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، پولیس والے بڑے لوگوں اور اپنے کاموں میں لگے رہتے ہیں، ان کا اپنا بچہ لاپتہ ہوتا توآسمان سر پر اٹھا لیتے۔

خاتون نے مزید کہا کہ میری کم سن بچی ڈیڑھ سال سے لاپتہ ہے، یہ کہتے ہیں اس کو خط لکھ دیا اس کو لکھ دیا، کیا لاپتہ افراد ایسے بازیاب ہوتے ہیں۔

karachi

sindh

missing person

justice naimatullah phulpoto