Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

شہبازگل نے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی

عدالت نے وکیل شہباز گل کی کیس واپسی کی استدعا پر کیس نمٹا دیا
شائع 16 فروری 2023 11:35am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بریت مسترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بریت مسترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: شہبازگل نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

شہباز گل کی جانب سے وکیل تیمور خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لیے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے وکیل کی کیس واپسی کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا کیس: عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کر کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Islamabad High Court

shehbaz gill

pti leaders

justice aamir Farooq