Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین پر عمل نہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے، شبلی فراز

90 روز میں انتخابات نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لگے گا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 16 فروری 2023 11:11am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولا ملک کی تباہی کے در پر ہے، آئین پر عمل نہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے۔

پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نگراں حکومت کو 90 روز میں الیکشن کروانا ہوتا ہے، انتخابات نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی کی حکومت ہے، نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کوئی فیصلہ نہیں کررہے، بے شرمی کے ساتھ آئین اور قانون کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ مہنگائی نے ملک بھر میں عوام کا برا حال کردیا ہے، ملک کو بچانے کی ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں ہے، ملک کو آئینی طور پر بچانا سب کی ذمہ داری ہے، عوام کو بھی ملک بچانے کے لئے اٹھ کھڑے ہونا ہوگا، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ملکی سالمیت کے لئے جہاد کررہے ہیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے لڑرہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ ملک کو آگے نہیں بڑھنے دینا۔

shibli faraz

imran khan

peshawar

pti leaders