ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی زخمی
پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے آغاز میں ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی انجرڈ ہوگئے۔
لاہور قلندر کے خلاف میچ میں سکندر رضا کا تیز شاٹ انگلی پر لگنے سے شاہ نواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر آگیا۔
جس کے باعث شاہ نواز دھانی کے پی ایس ایل کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔
24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
ادھر ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو بھی متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔
یو اے ای میں موجود کارلوس بریتھ ویٹ پاکستانی ویزے کے منتظرہیں۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
ملتان سلطانز کو دھچکا، فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی انجرڈ ہوگئے لاہور قلندرکےسکندررضا کا شاٹ شاہ نوازدھانی کی انگلی پر لگا شاہ نواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر آگیا ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو تیار رہنے کا کہہ دیا
Comments are closed on this story.