نیب قانون میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام سپریم کورٹ میں پیش
سپریم کورٹ میں نیب قانون میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والوں کے ناموں کی تفصیلات پیش کر دی گٸی. وزیراعظم شہباز شریف، آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شوکت ترین سمیت دیگر شخصیات کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔
نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرواٸی گٸی رپورٹ کے مطابق نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، ظفرگوندل، صادق عمرانی بھی شامل ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی، اسفند یار کاکڑ کو بھی نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا۔
ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، شیراعظم وزیر بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف 9 نیب ریفرنسز پی ٹی آئی کے دور میں واپس ہوئے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 2 نیب ریفرنسز واپس ہوئے۔
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف پی ٹی آئی دور حکومت میں دو نیب ریفرنسز واپس ہوئے۔ شوکت ترین پر بطور شریک ملزم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق لیاقت علی جتوئی کے خلاف نیب ریفرنس بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واپس ہوا۔
سابق گورنر خیبرپختونخوا مہتاب احمد خان کے خلاف نیب ریفرنس بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واپس ہوا۔
فرزانہ راجہ کے خلاف نیب کا بنایا گیا ریفرنس پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واپس ہوا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کا بنایا گیا ریفرنس پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واپس ہوا۔
Comments are closed on this story.