Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپر کوہستان میں تصادم کے بعد مسافر بس اور کار کھائی میں جا گریں، 25 جاں بحق

18 لاشیں کھائی سے نکال لی گئیں ہیں، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 08:31am
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

اپر کوہستان میں ہربن کے مقام پر مسافر بس اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جا گریں جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ہربن کے مقام پر گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد بس اور کار دونوں گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث اب تک 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس میں 20 افراد سوار تھے جبکہ مخالف سمت میں آنے والی کار میں 5 افراد سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 18 افراد کی لاشیں شتیال اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو آرایچ کیو اسپتال چلاس روانہ کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی 18 لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

traffic accident

upper kohistan