Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا

حکومت کا بجلی اور گیس سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
شائع 07 فروری 2023 11:01am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو راضی کرنے کے لئے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا، بجلی اور گیس سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

عوام ہوجائیں تیار! بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی، آئی ایم ایف کے مطالبات پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے۔

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے، وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی۔

بجلی کے نرخوں میں 4 سے 10 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی حکومت گیس ٹیرف بڑھانے پر بھی رضامند ہو گئی، مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد اور فلڈ لیوی بھی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دور جمعرات تک جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سخت مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، سخت شرائط پر عمل کرنا ہی آخری حل ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

electricity price

gas price