Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج

الیکشن کمیشن انتخابی تاریخ سے متعلق گورنرز سے رجوع کا فیصلہ کرے گا
شائع 07 فروری 2023 10:27am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح اہم اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آج اعلیٰ سطح اہم اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے چیف سیکرٹریزاور آئی جیز پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔

دونوں صوبوں کے حکام الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بریفنگ کے بعد انتخابی تاریخ سے متعلق گورنرز سے رجوع کا فیصلہ کرے گا۔

ECP

اسلام آباد

punjab

KPK

Elections

Sikander Sultan Raja