عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافے کیساتھ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہرکے پیش نظر عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافے کے ساتھ ہی کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد شیخ کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکیورٹی پراجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، رینجرزحکام سمیت دیگرحکام نے شرکت کی اجلاس میں عدالتوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا ساتھ ساتھ ہی کمانڈوز کو سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی دیواروں اور اطراف کا جائزہ لیا جائے۔
آئی جی سندھ کی میڈیا سے گفتگو
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی بیس سیکیورٹی پرتوجہ دے رہے ہیں، دنیا میں سیکیورٹی مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کیے جارہے ہیں حکومت سندھ کو ٹیکنالوجی سے متعلق تجاویز دیں جس پرکافی پرکام کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کبھی سیکورٹی کے مسائل وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے جبکہ شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب سے آئی جی سندھ نے گریز کیا۔
Comments are closed on this story.