Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بتایا جائے صوبے میں رینجرز کو کیا اختیارات حاصل ہیں؟ - چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

عدالت نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 01:23pm
تصویر: اے پی پی/ فائل
تصویر: اے پی پی/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ سے رینجرز کے اختیارات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ صوبے میں رینجرز کو کیا اختیارات حاصل ہیں۔

شہری اعظم خان کی گاڑی کو تحویل میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسارکیا کی ایک ہفتے میں بتایا جائے کہ صوبے میں رینجرز کو کیا اختیارات حاصل ہیں؟

عدالت نے کہا کہ رینجرز کو شہریوں کی گاڑیاں روکنے کا اختیار کس قانون کے تحت حاصل ہے؟ کیا شہریوں کی گاڑیاں دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں؟

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ذمہ دارافسرکے دستخط سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پرپیش کی جائے۔

درخواست گزار محمداعظم نے کہا کہ 29 اگست کو ملازمین ٹویوٹا گاڑی گھر سے لے کرنکلے لیکن واپس نہیں آئے جبکہ گاڑی اور ملازمین کی گمشدگی کی اطلاع انڈسٹریل تھانے میں درج کرائی تھی لیکن بعد میں پتہ چلاکہ گاڑی رینجرز کے نیوکراچی ونگ میں کھڑی ہے۔

karachi

Sindh Rangers

Sindh government

Sindh Police

Sindh High Court