Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہریوں کی بازیابی نہ ہونے پر اظہارِ افسوس

لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں، پولیس کو ہدایت
شائع 03 فروری 2023 10:56am
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھنی بخش و دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا جن کے گھر سے کوئی لاپتہ ہے وہ پریشان تو ہوتا ہے پولیس تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے مگراہلخانہ کی داد رسی بہت ضروری ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کی بات سنیں اور جن پرشکوک وشبہات کا اظہار کررہے ہیں، ان سے چھان بین کریں۔

لاپتہ شہری کی بہن نے کہا کہ دھنی بخش کو 4 سال پہلے میرے سامنے اٹھا کرلے گئے تھے، جس پر جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ عدالت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔

عدالت نے درخواست گزارکا بیان جےآئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خاتون جن کے بارے میں بیان دے رہی ہیں، ان سے چھان بین کریں۔

عدالت نے دھنی بخش ودیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرکے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

Sindh Police

missing person

Sindh High Court