Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کوچز کے نام فائنل کرلیے

اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف لانے کیلئے مکی آرتھر کے کوچز سے رابطے
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 11:44am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کوچز کے نام فائنل کرلیے، مکی آرتھر ڈائریکٹر کرکٹ، گرانٹ برنبرڈ ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔

پی سی بی کی ہدایت پر مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف لانے کے لئے کوچز سے رابطے کیے ہیں اور 2 کوچز سے مالی معاملات طے کرکے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔

اس بار مکی آرتھر قومی ٹیم کے کرکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔

آل راؤنڈر یاسر عرفات کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم مزید کوچز کی تقرری کا فیصلہ پی ایس ایل 8 سے پہلے کرلیا جائے گا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Mickey Arthur

coaches