Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کا جماعت اسلامی کی درخواست بطور ’ٹیسٹ کیس‘ سُننے کا فیصلہ

کیس انتخابات کے بعد بے ضابطگیوں کا ہے الیکشن سے پہلے کا کوٸی مسئلہ نہیں، الیکشن کمیشن
شائع 02 فروری 2023 01:02pm

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست بطور ’ٹیسٹ کیس‘ سُننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضاطگیوں میں جماعت اسلامی کی درخواست پہ سماعت ہوئی، جس دوران جماعت اسلامی کے حسن جاوید نے کہا کہ پریزاٸیڈنگ آفیسر اور فارم 11 میں بے ضابطگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر نے نتائج تبدیل کیے اور فارم 11، 13 اور فارم 45 میں ووٹوں کا شمار مختلف ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کا کیس انتخابات کے بعد کی بے ضابطگیوں کا ہے الیکشن سے پہلے کا کوٸی مسئلہ نہیں۔

وکیل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ الیکشن ٹرابیونل میں جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹیسٹ کیس کے طور پہ سن لیتے ہیں تاکہ پتے چلے اس میں ٹمپرنگ ہوئی ہے۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ اگر گڑبڑ ہوئی، تو از خود ایکشن لے سکتے ہیں جس کے بعد کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

ECP

Jamat e Islami

Sindh Local Bodies Polls