Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا لیکن پارٹی کا کوئی عہدہ قبول نہیں، شاہد خاقان

مفتاح ٹھیک کام کر رہے تھے، انہوں نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ کر دیئے، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 01 فروری 2023 10:55pm
سابق وزیراعاظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعاظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر اپنا استعفیٰ شہباز شریف کو بھیج دیا تھا۔

ںجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ کی حمیات کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اپنی جگہ پر بالکل ٹھیک کام کر رہے تھے، انہوں نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ کر دیئے، اسحاق ڈار کو مزید استحکام لانے کے لئے لایا گیا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ملوث نہیں تھا، یہ بات غلط ہے کسی نے دباؤ ڈال کر تحریک عدم اعتماد کا معاملہ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ یا کسی اور کی مدد سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، البتہ عمران خان اور جنرل (ر) باجوہ نے خود کہا ہم نے نمبر پورے کیے، عمران اعتماد کا ووٹ لیتے وقت ہی اکثریت کھو چکے تھے۔

قائد ن لیگ کی نا اہلی پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی نا اہلی میں پانچ ٹولے کا کردار حقیقیت ہے، ان کی نا اہلی کا فیصلہ ایک ہزار فیصد انجینئرڈ تھا، جنرل (ر) راحیل شریف کو توسیع نہ دینے سے اسٹیلشمنٹ نواز شریف کے خلاف ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو پیسے دینے سے کسی نے ہاتھ نہیں کھینچا، وزیراعظم اور کابینہ وزیرخزانہ سے پوچھ سکتے ہیں، وزیر خود کام نہیں کرتا بلکہ کام کرنا اس محکمے کی ذمہ داری ہوتی ہے، البتہ فیول پرائس دنیا کے مطابق ہی رہتی ہے، آپ نے صرف لیوی لگانی ہوتی ہے جب کہ فوڈ پرائیسنگ میں وفاقی حکومت کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔

ملک میں آئندہ انتخابات پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی منتخب ہے جو اپنی مدت پوری کرے گی، حکومت مدت پوری کرے گی تو الیکشن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ بھی موجودہ حکومت کے برابر تھی جس کا مخالفین کو گالیاں دینا تھا۔

سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ رویئے کو مناسب نہیں سمجھتا، رانا ثناء اللہ پر 15کلو ہیروئن کی برآمدگی ڈال دی گئی، البتہ عمران خان پر کیس بنےگا تو ان کی گرفتاری بھی ضرور ہوگی۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے والے کو سوچنا چاہئے تھا میں کیا کر رہا ہوں، یہ غلط طریقہ ہے، یہ اسمبلی تحلیل کرکے سیاست کرنا چاہتے تھے، آپ اسمبلی اسمبلی نہیں کھیل سکتے۔

انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے اور مریم نواز کو بڑا عہدہ دینے پر کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ شہباز شریف کو بھیج دیا تھا، مریم نواز لیڈرشپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہئے، نواز شریف کی جانب سےکیاگیا فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، البتہ میں الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا لیکن پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

Maryam Nawaz

imran khan

General Qamar Javed Bajwa