Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران: سڑک پر ڈانس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

اسطیازۃ حقی اور ان کے 22 سالہ منگیتر امیر محمد احمدی کے 20 لاکھ فالوورز ہیں
شائع 01 فروری 2023 12:15pm
تصویر/ اسکرین گریب
تصویر/ اسکرین گریب

ایران میں سخت قوانین کے باوجود نوجوان جوڑے کو سڑک پرڈانس کرنے کی ویڈیو شیئرکرنے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

تہران کے آزادی ٹاور پررقص کرنے والے اس جوڑے کی گرفتاری ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کے بعد عمل میں آئی جہاں تقریباً 20 لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔

اکیس سالہ فیشن ڈیزائنراسطیازۃ حقی اور بائیس سالہ منگیترامیرمحمد احمدی کوبدعنوانی ، جسم فروشی کو فروغ دینے، قومی سلامتی کیخلاف ملی بھگت اوراسٹیبلشمنٹ کیخلاف پروپیگنڈہ کے جرم میں ایک دہائی قید کی سزا سنائی گئی۔تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہرایک جرم کی سزا کتنی طویل ہے، دونوں کو مجموعی طور پرساڑھے 10 سال کی مشترکہ سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: میں نہ مانوں: ایرانی صدر امریکی خاتون اینکرکوبھی حجاب میں دیکھنے پر بضد

گرفتاری سے قبل اسطیازہ کی رہائشگاہ پرچھاپہ بھی مارا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں پرسوشل میڈیا استعمال کرنے اورملک چھوڑنے پربھی 2 سال تک کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد جاں بحق مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایران میں سخت احتجاج کیاجارہا ہے، مظاہروں اوراحتجاج میں شامل افراد کو حکام کی جانب سے سخت سزائیں دی جارہی ہیں، تاہم رقص کرنے والے جوڑے نے اپنا یہ اقدام احتجاج سے نہیں جوڑاتھا۔

Iran

Mahsa Amini

Iran Protest