Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ کے بجائے کونسا عہدہ دے گا

مکی آرتھر بطور ٹیم ڈائریکٹر تمام معاملات دیکھیں گے
شائع 31 جنوری 2023 03:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرکے مکی آرتھر کے لئے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی، مکی آرتھر بطورٹیم ڈائریکٹرتمام معاملات دیکھیں گے۔

مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے وہ ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق بورڈ مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔

گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

مکی آرتھر اپریل کے پہلے ہفتے سے ٹیم ڈائریکٹرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کو بطور ٹیم منیجر تعینات کیے جانے کا امکان ہے، جو مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔

PCB

lahore

head coach

Mickey Arthur

team director