Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کے اندر افغان سرزمین سے حملوں کامعاملہ زیربحث آئےگا، ذرائع
شائع 30 جنوری 2023 01:05pm

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھامس ویسٹ اعلی حکام کے ساتھ افغان صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے ساتھ ہی افغانستان میں انسانی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی ویسٹ افغان سلامتی صورتحال پرمشاورت کریں گے جس میں پاکستان کے اندر افغان سرزمین سے حملوں کامعاملہ زیربحث آئے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہی روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے پاکستان کادورہ کیا تھا۔

afghanistan

پاکستان

USA