Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں تحفے اپنے ساتھ گھر لے جاؤں گا“

پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5فروری کو کوئٹہ میں کرانے کا اعلان
شائع 29 جنوری 2023 09:35am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب برانڈ بن چکا ہے،وزیراعظم اور حکومت بلوچستان کی خواہش پر نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں ہو گا جس میں اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

کراچی میں حسین مارکیٹنگ، بن احسان اور ٹی این آئی نے نجم سیٹھی کے اعزاز میں تقریب سجائی،جس میں کرکٹرز کے علاوہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کے لئے بنگلہ دیش لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا ہے۔

انہوں نے تقریب میں ملنے والے تحائف پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں یہ تحفے اپنے ساتھ گھر لے جاؤں گا۔

حسین مارکیٹنگ کے چیئرمین بابر عباسی نے کہا کہ نجم سیٹھی کی کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

PCB

karachi

tosha khana

Najam Sethi