Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت، پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا

ملک میں پیٹرول کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا
شائع 29 جنوری 2023 08:35am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک میں پیٹرول کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول ناپید ہوگیا ہے،جس کے باعث پیٹرول پمپس پر رات گئے شہریوں کا رش لگ گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی،کئی شہریوں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ گئے، جس کے باعث کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کامونکی شہر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول غائب ہوگیا، چند کھلےپمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ سرائے عالمگیر میں بھی پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کا رش ہے۔

چشتیاں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بندکردی،پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کومشکلات کاسامنا ہے۔

بھوانہ میں بھی عوام پیٹرول کی تلاش میں خوار ہونے لگے،اس کے علاوہ گجرانوالا، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی منصوعی قلت پیدا کردی گئی۔

پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پییڑولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہےجبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پمپ مالکان قیمت بڑھانےکےمنتظرہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث متعلقہ حکام کا ردعمل فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔

petrol price

lahore

punjab

Petroleum Shortage

diesal