گورنر خیبر پختونخوا الیکشن سے انکاری، اسٹیبلشمنٹ ان کے بیان پر ردعمل دے، فرخ حبیب
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے الیکشن نے کہا الیکشن کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، لہٰذا اسٹیبلشمنٹ ان کے بیان پر رد عمل دے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ طاقتور اپنے طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے نگراں سیٹ اپ کے خلاف بات کی تھی، یہ نگراں نہیں بلکہ مخالفین کی نگرانی کرنے والا سیٹ اپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جنگل کے قانون کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے 3 احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، طاقتور نظام انصاف پر ہاوی ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے، ہم این آر او 2 کا مقابلہ کر رہے ہیں، ظلم اور نا انصافی کے خلاف قوم کو بھی نکلنا ہوگا۔
کے پی میں الیکشن سے متعلق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نےکہا الیکشن کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، لہٰذا اسٹیبلشمنٹ گورنر کے بیان پر ردعمل دے، غلام علی نے الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا دیا ہے اور اگر انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو الزامات سچ ثابت ہو جائیں گے۔
فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو ہتھکڑی اور منہ پر کپڑا ڈالنے کے خلاف عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے، پنجاب میں چابی سے چلنے والا نگراں وزیراعلیٰ بٹھا دیا گیا جس کا کیس عدالت میں ہے۔
Comments are closed on this story.