Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، مراد سعید

عمران خان کو قتل کرنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما
شائع 27 جنوری 2023 03:42pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایک اور سازش ہوئی ہے، پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں ، عمران خان کی سیکیورٹی ہٹاکر کیا پیغام دیا جارہا ہے، اپنے لیڈر کی حفاظت کے لئے کارکنان خود کھڑے ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکوؤں کے کیسز معاف کرنے کا سیزن چلا ہوا ہے، اس ملک میں ایک ہی قانون ہے اگر عدل کی بات کرو گے تو تشدد ہوگا، کسی کی مرضی کے مطابق سر نہیں جھکا سکتے، بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

pti

Asif Ali Zardari

imran khan

lahore

Murad Saeed