Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی جرائم میں اضافہ، ویمن پروٹیکشن ویلفیئر ٹرسٹ نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسٹریٹ کرائم کی صورتحال قابو سے باہر ہوچکی، درخواست
شائع 27 جنوری 2023 10:16am
تصویر: پی پی آئی/ فائل
تصویر: پی پی آئی/ فائل

ویمن پروٹیکشن ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق خواتین کے پرس ،موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اسٹریٹ کرائم کی صورتحال قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس سی پی ایل سی سے بروقت رابطہ نہیں کرتی ہے اور مزاحمت پر روزانہ کی بنیاد پر قتل کیے جارہے ہیں۔

درخواست کے مطابق اداروں کے درمیان رابطہ نہ ہونے کا فائدہ ملزمان کو ہوتا ہے اور موبائل چھیننے کے مقدمات سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو کو دیئے جائیں۔

درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری سندھ، پولیس حکام ،ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے فریق بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی درخواست میں سی پی ایل سی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھپھلوٹو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار اس صورت حال سے کیسے متاثر ہے؟

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی ہے۔

Crime

Sindh High Court