Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین کی تباہی میں صرف ”90 سیکنڈ“ باقی

”ڈومس ڈے کلاک“ (قیامت کی گھڑی) آدھی رات پوری ہونے (آخری وقت) سے صرف 90 سیکنڈ دور ہے۔
شائع 26 جنوری 2023 08:22pm
علامتی تصویر بزریعہ پکسا بے
علامتی تصویر بزریعہ پکسا بے

ہمارا گھر پہلے سے کہیں زیادہ تباہی اور خاتمے کے قریب ہے، زمین کی مکمل بربادی میں صرف 90 سیکنڈ باقی ہیں۔

جوہری سائنسدانوں کے بلیٹن کی مشہور ”ڈومس ڈے کلاک“ (قیامت کی گھڑی) آدھی رات پوری ہونے (آخری وقت) سے صرف 90 سیکنڈ دور ہے۔

بلیٹن کے صدر اور سی ای او ریچل برونسن نے کہا کہ، ”ہم بے مثال خطرے سے گھرے ہوئے ہیں، اور قیامت کی گھڑی کا وقت اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”گھڑی کو آدھی رات ہونے میں 90 سیکنڈ باقی ہونے تک کیلئے سیٹ کردیا گیا ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے جسے ہمارے ماہرین ہلکا نہیں لیتے۔“

زمین کی تباہی میں صرف 90 سیکنڈ باقی کیوں ہیں؟

قیامت کی گھڑی میں یہ تبدیلی بڑی حد تک یوکرین پر روسی حملے اور اس کے نتیجے میں جوہری جنگ کے بڑھتے ہوئے امکانات کی وجہ سے تھی۔

تاہم، کھیل میں دیگر عوامل بھی شامل تھے، جیسے کہ ماحولیاتی بحران۔  

ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) کیا ہے؟

ڈومز ڈے کلاک پہلی بار 1947 میں دنیا کے خاتمے تک ایک الٹی گنتی کے طور پر بنائی گئی تھی۔

یہ انسانی ہاتھوں کی وجہ سے آنے والی عالمی تباہی کا حوالہ دیتی ہے اور اسے بلیٹن کے سائنس دانوں کے جائزے کے بعد ہر جنوری میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

1947 میں اس کی نقاب کشائی کے وقت، گھڑی آدھی رات سے سات منٹ پر تھی۔ اس وقت سے، یہ کل 24 مختلف اوقات میں آگے پیچھے کی گئی ہے۔

یہ گھڑی اصل میں اس بات کا اندازہ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی کہ انسانیت نیوکلئیر تباہی کے کتنے قریب ہے۔

یہ قابلِ سمجھ بھی ہے کہ ایٹمی بم دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے فوراً بعد اور سرد جنگ کی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے تشکیل دیا گیا تھا۔

درحقیقت، ڈومز ڈے کلاک کا قریب ترین آفتی ریکارڈ 1953 میں تھا، جو آدھی رات سے دو منٹ پہلے مقرر کیا گیا تھا، جب امریکہ اور سوویت یونین دونوں نے ہائیڈروجن بموں کا تجربہ کرنا شروع کیا تھا۔

یہ 2018 میں ایک بار پھر دیکھا گیا جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان اشتعال انگیزی کی صورت میں گھڑی ایک بار پھر آدھی رات سے دو منٹ پیچھے کردی گئی، جس سے ایٹمی جنگ کے امکانات کو مزید آگے بڑھایا گیا۔

قیامت کی گھڑی اب 90 سیکنڈ پر کیوں ہے؟

روس یوکرین جنگ کی بدولت اب جوہری بیان بازی ایک بار پھر عام ہو گئی ہے، اس لئے نیوکلئیر جنگ کا امکان واپس آگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہاں تک خبردار کیا کہ یہ اب ”ایٹمی خطرے کا وقت ہے جو سرد جنگ کے عروج کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔“

بلیٹن کے ایڈیٹر جان میکلن کہتے ہیں کہ یوکرین پر روس کے حملے نے جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ بڑھا دیا ہے، اس جنگ نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کے ردعمل کو متاثر کیا ہے اور دیگر عالمی خدشات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

”یوکرین کی سرزمین پر حملے اور الحاق نے بین الاقوامی اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے، جو دوسروں کو ایسے اقدامات کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں جو سابقہ مفاہمت کو چیلنج کرتے ہیں اور استحکام کو خطرہ بناتے ہیں۔“

اس کے علاوہ، جوہری تباہی کا تعلق صرف جوہری ہتھیاروں سے نہیں ہے، جیسا کہ بلیٹن نے نوٹ کیا ہے کہ روس کے چرنوبل اور زاپوریزہہ کے جوہری پاور پلانٹس پر حملوں سے خطرناک تابکار مواد کے اخراج کا سنگین خطرہ لاحق تھا۔

اس کے علاوہ، دیگر جوہری مسائل بھی ہیں جنہوں نے قیامت کی گھڑی کو آدھی رات کے قریب دھکیل دیا ہے۔

پہلا، چین اور بھارت میں جوہری صلاحیتوں اور شمالی کوریا میں میزائلوں کی مسلسل توسیع اور تجربہ ہے۔

دوم، نیو سٹارٹ، روس اور امریکہ کے درمیان جوہری ہتھیاروں کا آخری معاہدہ، جو فروری 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔

بلیٹن کا کہنا ہے کہ اگر اس کی تجدید نہیں کی گئی تو یہ جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، ایران اب بھی اپنے جوہری پروگرام پر کام کر رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا جوہری بم بنانے کے قریب تر ہوتا جا رہا ہو۔

بلیٹن کو خدشہ ہے کہ یہ ہمیں ”تیسرے جوہری دور“ کی طرف لے جارہا ہے۔

اس کھیل میں دیگر مسائل میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید موسم اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ریکارڈ اضافہ شامل ہے۔

climate change

russia ukraine conflict

Nuclear war

Doom's Day Clock