Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

بیرسٹر محمد علی سیف اور شمائل بٹ ایڈوکیٹ بھی نگراں کابینہ میں شامل ہیں، ذرائع
شائع 26 جنوری 2023 12:02am
کے پی اسمبلی۔ فوٹو — فائل
کے پی اسمبلی۔ فوٹو — فائل

پشاور: خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لئے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان مشاورت ہوئی، نگران کابینہ میں ریٹائرڈ بیورو کریٹ شکیل درانی اور اختر علی شاہ کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں مردان سے تعلق رکھنے والے صنعتکار شعیب خان، سابق نگران صوبائی وزیر فضل الہٰی اور افتخار مہمند کا نام بھی شامل ہے۔

دوسری جانب نگران کابینہ میں شامل صحافی افتخار فرودس نے نگران کابینہ کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افتخار فرودس کا کہنا ہے کہ مجھ سے رابطہ ہوا ہے لیکن صحافت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف اور شمائل بٹ ایڈوکیٹ کے نام بھی نگران کابینہ میں شامل ہوئے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔

peshawar

governor kpk

care taker cabinet kpk