Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل خارج

ہم پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں، عدالت
شائع 24 جنوری 2023 11:47am
وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق
وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق

سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے خلاف درخواست پرسماعت کی ۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایاکہ شہبازشریف دوران نیب حراست پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے جبکہ پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بنا سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو،جن افراد کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہے وہ پروڈکشن آرڈر پرپارلیمنٹ آتے ہیں،نیب زدہ پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آکراپنے خلاف تحقیقات پرتقریرکرتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا ہے جبکہ شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔

بعدازاں عدالت عظمیٰ نے اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

یاد رہے کہ درخواست گزارایڈوکیٹ ریاض راہی نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے خلاف 2019 میں درخواست دائر کی تھی۔

PMLN

production order

Supreme Court

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Khawaja Saad Rafique