Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا نواز شریف عمران خان کی نقل کر رہے ہیں؟

دونوں بچوں نے نواز شریف اور نواز شریف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں
شائع 23 جنوری 2023 08:39pm
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نے بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بچوں کی شرٹس پر آٹو گراف دے دیا۔

لیگی رہنما نے عکس کے ہمراہ ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں لکھا گیا کہ پاکستان سے آئے بچوں نے نواز شریف سے اظہار محبت کیا جب کہ پوری قوم کے دل میں نواز شریف کی محبت رچ بس چکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بچے نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر لیگی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے ہرے رنک کے مارکر سے بچوں شرٹس جب کہ ایک بچے کے ہاتھ پر آٹو گراف دیا، اس کے بعد دونوں بچوں نے نواز شریف اور نواز شریف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل عمران خان کا بچوں سے ملاقات کرنا اور ان کی شرٹس پر آٹو گراف دینا سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا تھا جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے نوجوان نے بھی عمران خان سے اسپتال میں آٹو گراف لیا تھا۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

ٹویٹر