Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

تقرری کا اعلان سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی نے کیا
شائع 23 جنوری 2023 03:48pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہوگا جس میں ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ ہارون رشید ممبرمینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک افغانستان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پی ایس ایل کے بعد شارجہ میں ہوں گے اور پاک افغان سیریز کا معاوضہ دونوں ملک میں شئیر کیا جائے گا۔

پاکستان

PCB

Najam Sethi

Haroon Rashid